عید کے بعد مسائل سے متعلق بہت سی باتیں کریں گے، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عید کے بعد مسائل سے متعلق بہت سی باتیں کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل ہیں اور ملک میں اتنے مسائل پہلے کبھی نہیں تھے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل ہیں اور دعا ہے ملک میں خوشیاں ہی خوشیاں ہوں۔ عید کے بعد مسائل سے متعلق بہت سی باتیں کریں گے۔

پی پی کے رہنما خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ خطرناک تبدیلی آئی ہے اور وزیراعظم عمران خان نے کہا سونامی لیکر آؤں گا، جو نام ہی خطرناک ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay