اسپیکرکوآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنےچاہییں،خورشید شاہ

اسلام آباد : رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اسپیکرسےآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

رہنماپیپلزپارٹی خورشیدشاہ نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حسب معمول اسپیکر سےملاقات کی ہے، اسپیکرسےآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کی درخواست کی ہے، جاری نہ کیے گئےتوپارلیمانی پارٹی اجلاس میں آیندہ کیلیے لائحہ عمل بنایاجائےگا۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ آج اسپیکرسےدوبارہ درخواست کی،پتا چل جائےگاکہ پروڈکشن آرڈرجاری کررہے یا نہیں، اسپیکرقومی اسمبلی کاکسٹوڈین ہے،حکومت کاپارلیمنٹ سےکوئی تعلق نہیں ہے، اسپیکرکوآصف زرداری کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنےچاہییں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر نےپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، اسپیکر نےٹائم مانگا تھا کہ جوکرسکتاہوں کروں گا، اسپیکرنےکہاہےکہ کوشش کروں گا، اسپیکرنےپروڈکشن آرڈرکےاجراع کےسلسلےمیں وقت مانگاہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء رضاربانی کا بھی کہنا تھا کہ ناُمیدہےاسپیکراپناکردارضروراداکرتےرہیں گے،اسپیکرکورولزکابھی احساس ہے،تمام ارکان کی نمائندگی کابھی احساس ہے، پروڈکشن آرڈرکا معاملہ سوچ بچارکےبعدرولزمیں ڈالاگیا۔

دوسری جانب ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پلوشہ خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم پارلیمنٹ سےمذاق بندکریں، اسپیکرقومی اسمبلی آصف زرداری کاپروڈکشن آرڈرجاری کریں، اسپیکرقومی اسمبلی اپنےمنصب کی لاج رکھیں، اسمبلی اجلاس میں شرکت آصف علی زرداری کاآئینی حق ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay