پاک بھارت ٹاکرا : وزیراعظم کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے اہم مشورہ

اسلام آباد : ورلڈ کپ 2019 میں پاک بھارت کا بخار سب پر سرچڑھ کر بولنے لگا، ہر ایک کو عالمی کپ کے سب سے بڑے مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے، ہر ایک کے لب پر قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی شاہینوں کو میچ میں فاتح کیلئے اہم مشورہ دے ڈالا، انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو گراؤنڈ میں دلیری دکھاناہوگی ، کھلاڑی شکست اورخوف ختم کرکےپوری جرات سےکھیلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ کرکٹ کیریئرشروع کیا تو لگتا تھا جیت 70 فیصد ٹیلنٹ اور30 فیصد دماغ سے ہے، جب میں نے کرکٹ کھیلناختم کیا تو تناسب 50،50 فیصد ہوگیا، آج گواسکر سے اتفاق ہے 60 فیصد دماغ اور40 فیصد ٹیلنٹ ہوناچاہیے۔

وزیراعظم نے قومی ٹیم کے کپتان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پرانحصار نہیں کرنا چاہیے، سرفراز جیتنے کے لیے اسپیشلسٹ بلے باز اور باؤلرز کھلائے۔ ریلو کٹے کھلاڑی پریشر میں میچ کھیلتے ہیں، سرفراز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے بھارت آج فیورٹ ہو، سرفرازالیون کوہارکا ڈرختم کرنا ہو گا، قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے اور آخری بال تک لڑے، پھرنتائج کچھ بھی ہوں اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبول کریں۔پوری قوم کی دعائیں ٹیم کی ساتھ ہیں، عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو ’’گڈ لک‘‘کہا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت ک ٹیمیں آج مانچسٹر کے اولڈٹریفورڈگراؤنڈ میں آمنے سامنے آئیں گی، میچ کا آغاز ڈھائی بجے ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہے جبکہ شائقین کرکٹ بھی ہائی ولٹیج میچ کیلئے پرجوش ہے۔

پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کیساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، کرکٹ ورلڈ کپ میں ماضی کے میچوں میں انڈیا اور پاکستان چھ بار مد مقابل آچکے ہیں اور تمام میچوں میں انڈیا کو ہی کامیابی حاصل ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay