والد کے عالمی دن کے موقع پر گوگل ڈوڈل تبدیل

والد کی عظیم خدمات کے اعتراف کے عالمی دن پر معروف سرچ انجن نے اپنا ڈوڈل تبدیل کرلیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والد کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کا مقصد بچے کے لیے والد کی محبت اور تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا کی سب سے بڑی سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل نر بطخ میں تبدیل کردیا، اس بار گوگل نے اپنا ویڈیو ڈوڈل متعارف کروایا ہے جس میں نر بطخ کو اپنے بچوں کیستاھ کھیلتے اور وقت گزارتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

ماںہ جیسی عظیم ہستی کے بعد باپ ہی وہ ہستی ہے جو اپنے اولاد کی خوشی کیلئے اپنا سب کچھ ہار جاتا ہے ، اپنے اہل وعیال اور اولادکو پالنے کے لیے خود بھوکا رہ کریا روکھی سوکھی کھاکرگزارہ کرتا ہے، باپ گھر کا مضبوط ستون ہوتا ہے جس کے ہونے سے اولاد کے سروں پرچھت قائم رہتی ہے۔

والدین رب کائنات کی عظیم نعمت ہے، انکی حکم کی تعمیل کریں ،انکی رائے کو ترجیح دیں ، جب والدین بڑھاپے میں پہنچ جائے تو انکا خاص خیال رکھیں ، ان سے محبت و احترام سے پیش آئے اسی میں دین و دنیا میں کامیابی اور فلاح ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay