رواں سال خیبرپختون خوا میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی

پشاور : خیبر پختو نخوا کے ضلع شانگلہ میں 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہوگئی۔

پولیو آپریشن سینٹر کے مطابق شانگلہ کے علاقے کماچ میں 18 ماہ کےعلی شیر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 23 جبکہ خیبر پختونخوا میں 17تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد ریاض خان نے ڈان کو بتایا کہ متاثرہ بچے کو پولیو مہم کے دوران قطرے نہیں پلائے گئے اور اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا نے صوبے کے 6 ہائی رسک اضلاع میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 17 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay