سرفراز کا عماد وسیم ، وہاب ریاض اور امام الحق پر گروپنگ کا الزام ، ذرائع

مانچسٹر : پاک بھارت میچ ختم ہونے سے پہلے ہی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کھلاڑیوں پر چڑھ دوڑے، وہاب ریاض ، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگادیا۔

ذرائع کے مطابق میچ ختم ہونےسےپہلےہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے، کپتان نے وہاب ریاض ، امام الحق اور عماد وسیم پر گروپنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مجھےسب پتہ ہےکون کون گروپنگ کررہاہے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے بعد کوچ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کی کلاس لی، ڈریسنگ روم میں مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ جوہوناتھاہوگیا ،اب آگےدیکھو اور اگلےدونوں میچزجیتو۔

کوچ نے قومی ٹیم کو ہدایت کی کہ اگلےدونوں میچزجیتوتاکہ سیمی فائنل کی دوڑمیں شامل ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا سب ست بڑا مقابلہ پاک بھارت کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں ہوا، جہاں بھارت نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو ساتویں بار 89 رنز سے شکست دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay