بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن اور گھر کے محاصرے کے دوران مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا، جس کے بعد قابض فورسز نے ظلم و بربریت برقرار رکھتے ہوئے ضلع میں موبائل اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل کردی۔

دوسری جانب ضلع اننت ناگ، پلواما، کلگام، شوپیاں اور بانڈی پورہ میں بھارتی فوجیوں کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے، جبکہ لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے علاقے میں مسلسل گشت کررہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay