ورلڈکپ 2019: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹاؤنٹن: ورلڈکپ 20149 کے 23ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 23واں میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا گیا۔ جس میں کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 322 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی جانب سے اننگ کا آغاز تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے کیا اور اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 52 کے مجموعی اسکور پر سومیا سرکار 29 رنز بناکر آندرے رسل کی گیند پر کرس گیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگال ٹائیگرز کی دوسری وکٹ تمیم اقبال کی گری جو 48 رنز بناکر شیلڈن کوٹرل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان مشفیق الرحیم کا ہوا جو 1 رن بناکر اوشین تھامس کی گیند پر وکٹ کیپر شائے ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل اور اوشین تھامس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 23ویں میچ میں بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر کالی آندگی کے کپتان جیسن ہولڈر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کا آغاز کرس گیل اور ایون لوئس نے کیا۔ لیکن کرس گیل اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔6 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے محمد سیف الدین کی گیند پر وکٹ کیپر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کالی آندھی کی دوسری وکٹ ایون لوئس کی گری جو 70 رنز کی اننگ کھیل کر شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان نکولس پورن کا ہوا جو 25 رنز بناکر شکیب الحسن کی گیند پر سومیا سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ شیرمن ہٹ میئر کی گری جو 50 رنز بناکر مستفیض الرحمان تمیم اقبال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان آندرے رسل کا ہوا جو کوئی رن نہیں بناسکے اور مستفیض الرحمان کا شکار ہوئے۔

کالی آندھی کی چھٹی وکٹ جیسن ہولڈر کی گری جو 33 رنز بناکر محمد سیف الدین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان شائے ہوپ کا ہوا جو 96 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر مستفیض الرحمان کی گیند پر لٹن کمار داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ ڈیرن براوو کی گری جو 19 رنز بناکر محمد سیف الدین کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد سیف الدین اور مستفیض الرحمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹ حاصل کی۔

بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد متھن کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کالوس بریتھ ویٹ کی جگہ ڈیرن براوو کو شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

مشرفی مرتضیٰ (کپتان)، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، مستفیض الرحمان، تمیم اقبال، لٹن کمار داس، محمود اللہ، مہدی حسن، سومیا سرکار، محمد سیف الدین اور مصدق حسین شامل تھے۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، ایون لوئس، شیرمن ہٹ میئر، شائے ہوپ، نکولس پورن، ڈیرن براوو، آندرے رسل، شینون گیبرئیل، شیلڈن کوٹرل اور اوشین تھامس شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay