مصر کے سابق صدر محمد مرسی انتقال کرگئے

قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی عمر 67 سال تھی اور ان پر قطر کیلئے جاسوسی کا الزام تھا جس کی سماعت کیلئے وہ کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے اور حسنی مبارک کے استعفے کے بعد محمد مرسی 2012 میں منتخب ہوکر اقتدار میں آئے تھے۔

واضح رہے محمد مرسی کو 2013 میں فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay