آغاسراج کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والابینچ ٹوٹ گیا

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرنے والا دوسرا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے بینچ میں شامل جسٹس محمد سلیم جیسر نے کرپشن کیس میں آغا سراج درانی اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت سے انکار کردیا اور نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس کے کے آغا نے بھی آغا سراج کی درخواست ضمانت کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay