سرفراز! بےبنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ ہٹائیں، احسان مانی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد! بےبنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ ہٹائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتےہوئے حوصلہ بڑھایا اور پرسکون رہنے کی ہدایت کی۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم نے 4 اہم میچز کھیلنے ہیں اور اب 4 میچز میں اچھی کارکردگی پر فوکس کریں۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں ابھی اِن ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ بےبنیاد خبروں پر توجہ دے کر کھیل سے دھیان نہ ہٹائیں اور شائقین کرکٹ کو ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہے، آپ اچھا کھیلیں۔

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو یقین دہانی کرائی کہ  آئندہ میچز میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور اب قوم کو کارکردگی سے مایوس نہیں کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay