وزیراعظم خودمیثاق معیشت کیلئےاپوزیشن سےرابطہ کریں،خورشیدشاہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خودمیثاق معیشت کیلئےاپوزیشن سے رابطہ کریں۔

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف معیشت دوسری طرف این آراوکاالزام لگاتےہیں ، یہ حکومت کی منفی سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خودمیثاق معیشت کیلئےاپوزیشن سےرابطہ کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکرسے بات کرنے کا نتیجہ این آراوکے الزام کی صورت نکلا ہے  ایسی صورتحال میں حکومت سے کون بات کرسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ این آراوکی ضرورت ان کوپڑے گی۔

قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کابجٹ ووٹنگ میں حصہ نہ لینامنفی بات ہوگی اور ایسااقدام حکومت کوفری ہینڈ دینے کے مترادف ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان ڈیل نہیں کرتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay