ورلڈکپ 2019: پاکستان نے افریقہ کو 49 رنز سے شکست دیدی

لارڈز : ورلڈ کپ 2019 کے 30ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 30واں میچ کھیلا گیا۔ جس میں قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناکر حریف ٹیم کوجیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے کیا۔ لیکن ہاشم آملہ اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور 4 کے مجموعی اسکور پر 2 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوگئے۔

پروٹیز کی دوسری وکٹ کوئنٹن ڈی کاک کی گری جو 47 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان ایڈن مرکرام کا ہوا جو 7 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

افریقہ کی چوتھی وکٹ کپتان فاف ڈوپلیسی کی گری جو 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد عامر کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان رسی وینڈر ڈسن کا ہوا جو 36 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ ڈیوڈ ملر کی گری جو 31 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ساتواں نقصان کرس مورس کا ہوا جو 16 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پروٹیز کی آٹھویں وکٹ کاگیسو رباڈا کی گری جو 3 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار ہوئے۔ نواں نقصان لنگی نگیدی کا ہوا جو 1 رن بناکر وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور وہاب ریاض نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ محمد عامر نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 30ویں میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پروٹیز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز فخرزمان اور امام الحق نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 81 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر ہاشم آملہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شاہینوں کی دوسری وکٹ امام الحق کی گری جو 44 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان محمد حفیظ کا ہوا جو 20 رنز بناکر ایڈن مرکرام کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ بابراعظم کی گری جو 69 رنز کی اننگ کھیل کر فلکوایو کی گیند پر لنگی نگیدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان عماد وسیم کا ہوا جو 23 رنز بناکر لنگی نگیدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ وہاب ریاض کی گری جو 4 رنز بناکر لنگی نگیدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ساتواں نقصان حارث سہیل کا ہوا جو 89 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر لنگی نگیدی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے لنگی نگیدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عمران طاہر  نے 2، فلکوایو اور ایڈن مرکرام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، محمد حفیظ، حارث سہیل، عماد وسیم، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی شامل تھے۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

فاف ڈوپلیسی (کپتان)، ہاشم آملہ، کوئنٹن ڈی کاک، ایڈن مرکرام ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، کرس مورس، کاگیسو رباڈا، عمران طاہر اور لنگی نگیدی شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay