نیازی صاحب کی ساکھ مائنس میں چلی گئی ہے،حمزہ شہباز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی کوگالی دینےوالےکہتےہیں اس سےفائدہ اٹھاؤ۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہمیں ہمت دے پاکستان کو اس عذاب سے نکال سکیں، میں نےکہاتھاہم نےسینےپرپتھررکھ کرحلف اٹھایاہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے،پتہ نہیں مہنگائی کاطوفان کہاں جاکررکےگا، 10ماہ میں20لاکھ لوگ بےروزگاہوگئےہیں، خان صاحب کاکنٹینرپرچڑھ کرکیاگیاایک وعدہ پورانہ ہوا، سیاسی کارکنوں کےلیےجیلیں نئی بات نہیں، کسی ایک سیاستدان کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ن لیگی رہنماء نےکہا کہ کہتےہیں کوئی این آراونہیں دوں گا ،خان صاحب!قوم آپ کو این آراو نہیں دےگی، خان صاحب!قوم آپ سےایک ایک جھوٹ کاجواب لےگی، نیازی صاحب کی ساکھ مائنس میں چلی گئی ہے، ایمنسٹی کوگالی دینےوالےکہتےہیں اس سےفائدہ اٹھاؤ۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ آنےوالےدنوں میں مزیدمنی بجٹ آئیں گے، منی بجٹ اس قوم کی زندگی اجیرن بنائیں گے، آنےوالےہفتےاورمہینےمہنگائی کی خبرلےکرآئیں گے، آنےوالےدن قوم پرقیامت بن کرگزرنےوالےہیں، انہوں نے ایٹمی قوت کو اس دہانےپرلاکھڑاکیا، وفاقی وزیرنےبلی کوتھیلےسےباہرنکال دیا ، وفاقی وزیرنےکہااحتساب ہم کررہےہیں نیب نہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ شہبازشریف نےپہلےہی دن میثاق معیشت کی بات کی تھی، ان لوگوں نےخودمیثاق معیشت پرتنقیدکی،پیپلزپارٹی نےبھی میثاق معیشت کی بات کی، عوام عمران خان کوبےنقاب کرکےاحتساب کریں گے، حکومت عوامی غیض وغضب کا سامنا کرنے کیلئےتیارہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کم ہوچکی ہے ، برطانیہ جیساملک بھی پاکستان پراعتماد کرنےکوتیارنہیں، برطانیہ کوپتہ چل گیانیازی صاحب سیاسی انتقام لےرہےہیں، یہ نالائقوں کی حکومت ہےیہ کھیل تماشازیادہ دیرنہیں چلےگا، علیمہ خان کےسواکسی سیاستدان پرکرپشن ثابت نہ ہوسکی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ن لیگ مشرف کےآمرانہ دورمیں متحد تھی آج بھی متحدہے، کرنسی کےمعاملےمیں پاکستان نیپال سے بھی نیچےآگیا، نیازی صاحب کسی کی بیماری پرسیاست نہ کریں،کسی بھی شخص کوبنیادی علاج کےحق سےمحروم نہیں رکھناچاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ مریم نوازکی وضاحت کےبعد معاملےپربات نہیں کرنی چاہیے، مریم نوازثابت کریں گی میثاق معیشت پرپارٹی اوران کابیانیہ کیاہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay