گھریلو صارفین کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

sui-gas

اسلام آباد: اقتصادری رابطہ کمیٹی نے گھریلوں صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دےدی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگی اور دیگرتمام کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں 31 فیصد سےزیادہ اضافے کی منظوری بھی دیدی گئی گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا، قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو 500 ارب روپے سے زیادہ ریونیو حاصل ہوگا اور حکومت دسمبر میں گیس کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay