جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی

چیسٹرلی اسٹریٹ: ورلڈکپ 2019 کے 35ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 35واں میچ ڈرہم میں کھیلا گیا۔ جس میں آئرلینڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 204 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگ کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ نے کیا۔ لیکن 31 کے مجموعی اسکور پر کوئنٹن ڈی کاک 15 رنز بناکر لیستھ ملنگا کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان 35ویں میچ میں پروٹیز کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر آئرلینڈرز کے کپتان ڈیموتھ کرارتنے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

سری لنکا کی جانب سے اننگ کا آغاز ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے کیا لیکن کپتان اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے اور بغیر کوئی رن بنائے کاگیسو رباڈا کی گیند پر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آئرلینڈرز کی دوسری وکٹ اوشکا فرننڈو کی گری جو 30 رنز بناکر ڈیوائن پریٹورئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان کشال پریرا کا ہوا جو 30 رنز بناکر ڈیوائن پریٹورئیس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ انجیلو میتھیوز کی گری جو 11 رنز بناکر کرس مورس کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پانچواں نقصان کشال مینڈس کا ہوا جو 23 رنز بناکر ڈیوائن پریٹورئیس کی گیند پر کرس مورس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈرز کی کی چھٹی وکٹ دھننجایا ڈی سلوا کی گری جو 24 رنز بناکر جے پی ڈومنی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ساتواں نقصان جیون مینڈس کا ہوا جو 18 رنز بناکر کرس مورس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی آٹھویں وکٹ تھسارا پریرا کی گری جو 21 رنز بناکر فلکوایو کی گیند پر کاگیسو رباڈا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان ایسورو یودانا کا ہوا جو 17 رنز بناکر کاگیسو رباڈا کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ آخری وکٹ لیستھ ملنگا کی گری جو 4 رنز بناکر کرس مورس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کرس مورس اور ڈیوائن پریٹورئیس 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جبکہ ڈیوائن پریٹورئیس نے 2، فلکوایو اور جے پی ڈومنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقہ اسکواڈ:

فاف ڈوپلیسی (کپتان)، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ایڈن مرکرام ، جے پی ڈومنی، ڈیوائن پریٹورئیس، فلکوایو، کرس مورس، کاگیسو رباڈا اور عمران طاہر شامل تھے۔

سری لنکا اسکواڈ:

ڈیموتھ کرارتنے (کپتان)، کشال پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، جیون مینڈس، تھسارا پریرا، ایسورو یودانا، سرنگا لکمل اور لیستھ ملنگا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay