پیٹرولیم مصنوعات میں 2روپے30پیسےردوبدل کی سمری تیار

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں 2روپے30پیسےردوبدل کی سمری تیار کر لی گئی ہے ۔

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 77 پیسےفی لٹرکمی کی تجویز کی گئی ہے جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے 30 پیسےتک اضافےکاامکان ہے۔

 سمری کے مطابق ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسےاضافےکی سفارش کی گئی ہے۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسےکمی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے اوگرا نے پٹرولیم ڈویژن کوسمری ارسال کردی ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سےہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay