پاکستان نے افغانستان کو3وکٹوں سے شکست دے دی

لیڈز: پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ میں رسائی کے امکانات روشن کرلیے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا اہم  ترین میچ لیڈز میں کھیلا جا رہا ہے، افغان ٹیم کے کپتان گلبدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بناکر پاکستان کو جیت کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے ہدف کے حصول کے لیے میدان میں اترنے والے اوپنرز خاطر خواہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں ناکام ہوگئے اور محض 81 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹیم کا ٹاپ آرڈر پویلین پہنچ چکا تھا۔

ہدف حاصل کرنے کے لیے عماد وسیم اور وہاب  ریاض کی جوڑی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور میچ کے آخری اوور میں ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ان دونوں بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچ تک رسائی حاصل کرنے کے امکانات روشن کرلیے۔

پاکستان کی جانب سے افغان باؤلرز کے لیے ناقابل تسخیر ثابت ہونے والے عماد وسیم 49 اور وہاب ریاض 15 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے جب کہ فخرزمان 0، امام الحق 36، بابر اعظم 45، محمد حفیظ 19،حارث سہیل 27، سرفراز احمد 18 اور شاداب خان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو، دو وکٹیں لیں جب کہ راشد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگ

پاکستانی باولرز نے میچ کے  آغاز سے  بہترین  باؤلنگ کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  57 رنز پر افغانستان کی 3 وکٹیں گرادیں تھی۔

میچ کے 12 ویں اوور میں عماد وسم نے افغانستان کی تیسری وکٹ حاصل کی، انہوں نے سیٹ بیٹسمین رحمت شاہ کو 35 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں اوپنر گلبدین نائب اور ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے حشمت اللہ شہیدی کو یکے بعد دیگرے آؤٹ کرکے میدان بدر کیا۔

افغان ٹیم کی جانب سے اصغر افغان اور نجیب اللہ زردان نے بالترتیب 42 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ رحمت شاہ 35، گلبدین 15، حشمت اللہ شاہدی 0، اکرام علی خیل، محمد نبی 16،سمیع اللہ شنواری 19،راشد خان 8 اور حامد حسن 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4 حریف کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2، 2 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کا شکار کیا۔

ٹاس کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ  اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، پوری کوشش کریں گے آج بھی اچھی پرفارمنس دیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے کپتان سرفراز احمد سمیت فخرزمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ شامل ہیں۔عماد وسیم، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد عامر اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

افغان کپتان کا کہنا تھا کہ میچ میں100فیصد کارکردگی دکھائیں گے،ہمارےاسپنرزاچھےہیں دوسری اننگزمیں فائدہ ہوگا،پاکستان کوبڑاہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay