حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ 28 جون کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے رد وبدل کی سمری تیار کی تھی۔

سمری میں پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز کی گئی تھی جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے تک اضافے کا امکان تھا۔

 سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ دوسری جانب پٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay