سی این جی پرسیلزٹیکس کےنئےاضافی ریٹس کانوٹیفکیشن جاری

کراچی: سی این جی پرسیلزٹیکس کےنئےاضافی ریٹس کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں 22 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافے کے لئے تیاری شروع کر دی۔

ایف بی آرکےمطابق نئےسیلزٹیکس ریٹ کااطلاق آج سےہورہاہے کس کے بعد ریجن ون کیلئےایک کلوسی این جی پر69روپے57پیسے اور ریجن ٹوکیلئےایک کلوسی این جی پر74 روپے ٹیکس لگےگا۔

ریجن ون میں خیبرپختوانخوا،بلوچستان،راولپنڈی،اسلام آباد،گوجرخان جبکہ ریجن ٹومیں سندھ اورپوٹھوہارکےسواپنجاب بھرکےدیگرعلاقےشامل ہیں ۔

سندھ اور بلوچستان میں سی این جی 20 روپے اضافے سے 124 روپے کلو، کے پی کے میں سی این جی 22 روپے اضافے سے 139 روپے کلو اور پنجاب میں 4 روپے اضافے سے 90 روپے لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay