سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرادیا

چیسٹرلی اسٹریٹ: ورلڈکپ 2019 کے 39ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرادیا۔

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 39واں میچ چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرکے  سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکا کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بناسکی اور جیت 31 رنز کے فرق سے سری لنکا کے حصے میں آئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پورن 118 اور فابین ایلی 51 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ کرس گیل 35، ہیٹمیئر 29 اور پر ایلی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

 سری لنکا کی جانب سے لیستھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل یسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو آئرلینڈرز کی جانب سے اننگ کا آغاز ڈیموتھ کرارتنے اور کشال پریرا نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو اچھی شروعات دی۔ لیکن 93 کے مجموعی اسکور پر ڈیموتھ کرارتنے 32 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر شائی ہوپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

آئرلینڈرز کی دوسری وکٹ کشال پریرا کی گری جو 64 رنز کی اننگ کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان کشال مینڈس کا ہوا جو 39 رنز بناکر فیبیئن ایلن کی گیند پر انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی چوتھی وکٹ انجیلو میتھیوز کی گری جو 26 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ پانچواں نقصان اوشکا فرننڈو کا ہوا جو 104 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر شیلڈن کوٹرل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ ایسورو یودانا کی گری جو 3 رنز بناکر اوشین تھامس کی گیند پر جیسن ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جب کہ شیلڈن کوٹرل، اوشین تھامس اور فیبیئن ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، سنیل امبرس، شائی ہوپ، نیکولس پورن، شمرون ہیٹمیئر، کیرلس براتھویٹ، فیبیئن ایلن، شینون گیبریل، شیلڈن کوٹرل اور اوشین تھامس شامل تھے۔

سری لنکا اسکواڈ:

ڈیموتھ کرارتنے (کپتان)، کشال پریرا، اوشکا فرننڈو، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز، لہیرو تھرمانے، دھننجایا ڈی سلوا، ایسورو یودانا، جیفری ویندرسے، کسون رنجیتا اور لیستھ ملنگا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay