اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا

لاہور: اینٹی نارکوٹیکس فورس ( اے این ایف) نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو حراست میں لے لیا۔ اے این ذرائع کاکہنا ہے کہ رہنمامسلم لیگ ن راناثناءاللہ کا متعدد منشیات فروشوں سے ہے جس پر ان سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نے اپنے تازہ بیان میں دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ پاکستان انسانیت کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کیلئے کوشاں ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں انسداد منشیات فورس کے صرف 29 اسٹیشن ہیں اور موجودہ کابینہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے،انسداد منشیات فورس کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے اور ملک میں منشیات پھیلانے والوں کو عبرت بنا دیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay