آغاسراج درانی کےخلاف نیب ریفرنس سماعت کےلیےمنظور

کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب کا ریفرنس سماعت کے منظور کرلیا گیا۔

احتساب عدالت میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثوں پرریفرنس دائرکیاگیا تھا جس کو اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران منظور کرلیا گیا ۔

بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ میرےخلاف ریفرنس منظورکرلیاگیا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کہاجارہاہے پیپلزپارٹی کی حکموت جانےوالی ہے؟ جس پر انھوں نےجواب دیا کہ پیپلزپارٹی سےمتعلق افواہیں پورےملک میں گردش کررہی ہیں، میں پارٹی کےخلاف سازشوں کاسامناکروں گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay