بھارت نے بنگلہ دیش کو28رنزسےشکست دےدی

برمنگھم: ورلڈکپ 2019 کے 40ویں میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 40واں میچ برمنگھم میں کھیلا گیا جس میں انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 315 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے دیئے گئے 315 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم 48 ویں اوور میں 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور 39 کے مجموعی اسکور پر تمیم اقبال 22 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے بعد سومیہ سرکار 33، مشفق الرحیم 24، شکیب الحسن 66 اور صابر حسین 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلا دیش کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 28 رنز کے فرق سے جیت بھارت کے حصے میں آئی۔ بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے بعد بنگلہ دیش سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے اننگ کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو ایک اچھی شروعات دی۔ لیکن 180 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما 104 رنز کی اننگ کھیل کر سومیا سرکار کی گیند پر  لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی دوسری وکٹ لوکیش راہول کی گری جو 77 رنز بناکر روبیل حسین کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان کپتان ویرات کوہلی کا ہوا جو 26 رنز بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ ہاردیک پانڈیا کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمان کی گیند پر سومیا سرکار کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان رشپ پینٹ کا ہوا جو 48 رنز بناکر شکیب الحسن کا شکار ہوئے۔

انڈیا کی چھٹی وکٹ دنیش کارتھک کی گری جو 8 رنز بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان مہندرا سنگھ دھونی کا ہوا جو 35 رنز بناکر مستفیض الرحمان کا شکار ہوئے۔

بھارت کی آٹھویں وکٹ بھونیشور کمار کی گری جو 2 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان محمد شامی کا ہوا جو 1 رن بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جب کہ  شکیب الحسن، روبیل حسین اور سومیا سرکار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 40ویں میچ میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر بنگال ٹائیگرز کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

مشرفی مرتضی (کپتان)، تمیم اقبال، سومیا سرکار، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم، لٹن داس، مصدیق حسین، صابر رحمان، محمد سیف الدین، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان شامل تھے۔

بھارت اسکواڈ:

ویرات کوہلی (کپتان)، لوکیش راہول، روہت شرما، رشپ پینٹ، ہاردیک پانڈیا، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، بھونیشور کمار، محمد شامی، جسپریت بھمرا اور یوزویندرا چیہل شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay