سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان بڑا ٹاکرا

ڈرہم: سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان بڑا ٹاکرا ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں میزبان ٹیم انگلینڈ آج اپنا اہم ترین گروپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور فاتح حاصل کرنے کی صورت میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

آج کا میچ کئی وجوہات کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہی کیونکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار بھی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

ڈرہم کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی تیسری ٹیم ہوگی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay