ورلڈکپ2019: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے ہرا دیا

چیسٹرلی اسٹریٹ: ورلڈکپ 2019 کے 41ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے ہراد دیا ۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 41واں میچ چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے اور حریف ٹیم کوجیت کے لیے 306 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

ہدف کے حصول کے لیے نیوزی لینڈ کی جانب سے سوائی ٹام لاتھم کے کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا اور 45 اوورز تک 186 رنز کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی اور یو 119 رنز سے انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 8، ہینری نکولز0، کین ویلیمسن 27، راس ٹیلر 28، ٹام لاتھم 57، جمی نیشم 19، کولن ڈی گرینڈہوم 3، مچل سینٹنر12، میٹ ہنری 7اور ٹرینٹ بولٹ 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے مارک ووڈ 3 وکٹیں حاصل کرکے نمایا باؤلر رہے جبکہ کرس ووکس، جوفرا آرچر، لیام پلنکٹ، بین اسٹوک اور عادل راشد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا، دونوں اوپنرز نے ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کرکے 132 رنز کی شراکت قائم کی تاہم جیسن رائے 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد جوئے روٹ صرف 24 رنز بناکر پویلین لوٹے، اگلے آنے والے بلے باز کے ہمراہ بیراسٹو نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھا اور 106 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے اور حریف ٹیم کوجیت کے لیے 306 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

جوس بٹلر اور بین اسٹوکس 11،11 رنز، کپتان اون مورگن 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری، جیمز نیشام نے 2،2 اور مائیکل سینٹنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ اسکواڈ:

ایون مورگن (کپتان)، جیسن رائے، جونی بیرسٹو، جوئے روٹ، بین اسٹوک، جوس بٹلر، کرس ووکس، لیام پلنکٹ، جوفرا آرچر، عادل راشد اور مارک ووڈ شامل تھے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈؒ:

کین ویلیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ہینری نکولز، راس ٹیلر، ٹام لاتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay