ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں افغانستان کو 23رنزسے شکست

لیڈز: ورلڈکپ 2019 کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنزشکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 42واں میچ لیڈز میں کھیلا گیا جس میں کالی آندھی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 312 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے حصول کے لیے افغانستان کی پوری ٹیم پچاسویں اوور میں اپنی تمام وکٹیں گنوا کر 288 رنز بناسکی اور جیت 23 ویسٹ انڈیز کو حاصل ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے اکرام علی خیل 86 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ رحمت شاہ 62 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کے علاوہ گلبدین 5،نجیب اللہ 31،اصغر افغان 40،محمد نبی 2، سمیع اللہ 6،راشد خان 9،دولت زردان 1 اور سید شرزاد 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس  سے قبل ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگ کا آغاز کرس گیل اور ایون لوئس نے کیا۔ لیکن کرس گیل اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔ 21 کے مجموعی اسکور پر 7 رنز بناکر  دولت زردان کی گیند پر اکرام علی خل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

کالی آندھی کی دوسری وکٹ ایون لوئس کی گری جو 58 رنز کی اننگ کھیل کر راشد خان کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان شمرون ہیٹمیئر کا ہوا جو 39 رنز بناکر دولت زردان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی چوتھی وکٹ  شائی ہوپ کی گری جو 77 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر محمد نبی کی گیند پر راشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان نیکولس پورن کا ہوا جو 58 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ چھٹی وکٹ جیسن ہولڈر کی گری جو 45 رنز بناکر سید شرزاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے دولت زردان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سید شرزاد، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیرلس براتھویٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کیمر روچ نے 3 اور اوشین تھامس اور کرس گیل نے ایک ، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان 42ویں میچ میں کالی آندھی کے کپتان جیسن ہولڈر نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

جیسن ہولڈر (کپتان)، کرس گیل، ایون لوئس، شائی ہوپ، شمرون ہیٹمیئر، نیکولس پورن، کیرلس براتھویٹ، فیبیئن ایلن، شیلڈن کوٹرل، کیمر روچ اور اوشین تھامس شامل تھے۔

افغانستان اسکواڈ:

گلبدین نائب (کپتان)، رحمت شاہ، اصغر افغان، محمد نبی، سمیع اللہ شنواری، نجیب اللہ زردان، اکرام علی خل، راشد خان، دولت زردان، سید شرزاد اور مجیب الرحمان شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay