پانچ سو رنز بنانا آسان نہیں ہے مگر کوشش کرسکتے ہیں، سرفراز احمد

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پانچ سو رنز بنانا آسان نہیں ہے مگر کوشش کرسکتے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بھی معجزے کے منتظر ہیں اور جانتے ہیں مشکل ہے مگر کوشش کریں گے۔ اتنے بڑے مارجن کی توقع نہیں تھی۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فارمیٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے اور 5 سو رنز بنانا آسان نہیں، مگر کوشش کرسکتے ہیں۔ میری کپتانی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ کورڈ (پی سی بی) کرے گا۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور آسٹریلیا کیخلاف جیت کا بہترین موقع ضائع کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے بعد پی سی بی کھیل کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay