قومی کرکٹرزکاگروپوں کی صورت میں وطن واپسی کاسفرشروع

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ2019 سے آؤٹ ہونے کے بعد قومی کرکٹرزکاگروپوں کی صورت میں وطن واپسی کاسفرشروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے روانہ ہوگئی، کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے۔

بابر اعظم، امام الحق، حسن علی، آصف علی اور حارث سہیل لاہور آئیں گے جبکہ شعیب ملک، وہاب ریاض، محمد حفیظ اور محمد عامر کا انگلینڈ میں کچھ روز رکنے کا پلان ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز قومی ٹیم بنگلادیش کو 94 رنز سے ہرا کر بھی سیمی فائنل سے باہر ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر 10 روز بعد پاکستان آئیں گے، مکی آرتھر، بولنگ کوچ اظہر محمود اور منیجر طلعت علی سمیت کئی بڑے ناموں کی چھٹی ہوجائےگی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سیلیکٹر انضمام الحق اپنے عہدوں کی مدت پوری کرچکے ہیں تاہم آئندہ ماہ تمام آفیشلز کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay