ورلڈکپ 2019: بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

لیڈز: ورلڈکپ 2019 کے 44ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا 44واں میچ لیڈز میں کھیلا گیا۔ جس میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن وہ اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ دونوں اوپنرز بالترتیب 10 اور 18 رنز پر جسپرٹ بمرا کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد اوشکا فرنانڈو 20، کوشل مینڈس 3، تھریمانے 53، اینجلو 113 اور ڈی سلوا 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 3، جڈیجا، پانڈیا اور کلدیب یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 265 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کی جانب سے ہدف کے حصول کے لیے اوپنرز روہت شرما اور راہول میدان میں اترے اور 189 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت کی راہ کو اور بھی آسان بنادیا اور بھارت نے مطلوبہ ہدف صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارتی اوپنر روہت شرما 103، راہول 111 اور پانٹ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ویرات کوہلی 31 اور پانڈیا صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا، ادانا اور راجیتھا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay