کراچی کے 3سرکاری اسپتالوں کاانتظام حکومت سندھ کوواپس کرنےکافیصلہ

وفاقی کابینہ نے کراچی کے 3سرکاری اسپتالوں کاانتظام حکومت سندھ کوواپس کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے کراچی کے تین بڑے اسپتالوں قومی ادارہ برائے امراض قلب، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اور قومی ادارہ برائے امراض اطفال کا انتظام اصولی طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاق کا کراچی کے 3 اسپتال سندھ کو واپس کرنے کا فیصلہ وفاق کا کراچی کے 3 اسپتال سندھ کو واپس کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری کے بعد کراچی کے ان تینوں اسپتالوں کا انتظام سندھ حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

وفاق کا کراچی کے 3 اسپتال سندھ کو واپس کرنے کا فیصلہ

اس سلسلے میں وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل جلد ہی سپریم کورٹ آف پاکستان سے رابطہ کریں گے اور وفاقی کابینہ کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کریں گے۔سپریم کورٹ نے 17جنوری کواسپتالوں کووفاق کےسپردکرنےکاحکم دیاتھا ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay