کپتان کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا، بابراعظم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابراعظم کا کہنا ہے کہ کپتان کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابراعظم کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرا پہلا ورلڈ کپ تھا اس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور کپتان کے حوالے سے فیصلہ بورڈ کرے گا۔ اپنی 100 فیصد پرفارمنس دے رہا ہوں اور میچ کس نے کھیلنا ہے فیصلہ کپتان اور کوچ کرتے ہیں۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ انگلینڈ کو جیتنا چاہیے وہ اچھا کھیل رہے ہیں اور بھارت سے ہر جائیں تو ہر چیز پر تنقید ہوتی ہے۔ تمام کھلاڑی اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے اور جو 15 کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے گئے ان میں ریلو کٹا کوئی نہیں تھا۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تھا کہ ہمیں اپنے تمام  میچز جیتنے ہیں اور ہم یہ نہیں جانتے کہ بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماہی کسی کو بھی آسکتی ہے اور  سرفراز احمد کی جماہی لینے پر بھی تنقید ہوئی۔

شکست کی ذمہ داری چیف سلیکٹر پر ڈالنا غلط ہے،امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابراعظم کے ہمراہ اوپنر بلے باز امام الحق کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرا کام صرف پرفارم کرنا ہے اور ٹیم میں رہوں گا یا نہیں فیصلہ اللہ نے کرنا ہے۔ سیمی فائنل میں کوالیفائی نہ کرنے پر افسوس ہے۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملا ہے اور 9 میں سے 5 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ ہمارے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی اور ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ہے کبھی کبھار محنت کرنے کے باوجود نتائج اچھے نہیں ملتے اور غیر ملکی دوروں پر میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ کرکٹ پر تنقید کریں لیکن ذاتی زندگی پر نہیں اور ریلو کٹا کس کو کہا، کس نے کہا، مجھے نہیں پتا۔

اوپنر بلے باز امام الحق کا کہنا تھا کہ ہر میچ کے بعد کھانے پینے اور سونے پر  نظر رکھی جائیگی تو  پرفامنس مشکل ہوگی اور غیر ملکی دوروں پر سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں۔ پاکستان ٹیم نے جس طرح کم بیک کیا وہ پہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔

امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں چیف سلیکٹر کے آنے جانے سے پرفارمنس پر فرق نہیں پڑتا اور شکست کی ذمے داری چیف سلیکٹر پر ڈالنا غلط ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay