بھارت کو شکست دیکر نیوزی لینڈ نے فائنل میں جگہ بنالی

مانچسٹر: ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 18 رنز سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل مانچسٹر میں کھیلا گیا جس میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بناکر حریف ٹیم کو جیت کے لئے 240 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے اننگ کا آغاز لوکیش راہول اور روہت شرما نے کیا۔ لیکن دونوں بلے باز اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے۔ ایک رن کے مجموعی اسکو پر روہت شرما ایک رن بناکر میٹ ہنری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی دوسری وکٹ کپتان ویرات کوہلی کی گری کو ایک رن بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈیبلیو آؤٹ ہوئے۔ تیسرا نقصان لوکیش راہول کا ہوا جو 1 رن بناکر میٹ ہنری کی گیند پر ٹام لاتھم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ دنیش کارتھک کی گری جو 6 رنز بناکر میٹ ہنری کی گیند پر جمی نیشم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان رشپ پینٹ کا ہوا جو 32 رنزبناکر مچل سینٹنر کی گیند پر کولن ڈی گرینڈہوم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

انڈیا کی چھٹی وکٹ ہاردیک پانڈیا کی گری جو 32 رنز بناکر مچل سینٹنر کا شکار ہوئے۔ ساتواں نقصان رویندرا جدیجہ کا ہوا جو 77 رنز بناکر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی آٹھویں وکٹ مہندرا سنگھ دھونی کی گری جو 50 رنز بناکر مارٹن گپٹل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ نواں نقصان بھونیشور کمار کا ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے  لوکی فرگوسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ آخری وکٹ یوزویندرا چیہل کی گری جو 5 رنز بناکر جمی نیشم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور مچل سینٹنر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوکی فرگوسن اور جمی نیشم نے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے سیمی فائنل میں کیویز کے کپتان کین ویلیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگ کا آغاز مارٹن گپٹل اور ہینری نکولز نے کیا۔ لیکن مارٹن گپٹل اپنی ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دے سکے ایک کے مجموعی اسکور پر 1 رن بناکر جسپریت بھمرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیویز کی دوسری وکٹ ہینری نکولز کی گری جو 28 رنز بنا کر رویندرا جدیجہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ تیسرا نقصان کین ویلیمسن کا ہوا جو 67 رنز کی اننگ کھیل کر یوزویندرا چیہل کی گیند پر جدیجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ جمی نیشم کی گری جو 12 رنز بناکر ہاردیک پانڈیا کی گیند پر دنیش کارتھک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ پانچواں نقصان کولن ڈی گرینڈہوم کا ہوا جو 16 رنز بناکر بھونیشور کمار کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

کیویزکی چھٹی وکٹ راس ٹیلر کی گری جو 74 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر جدیجہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ ساتواں نقصان ٹام لاتھم کا ہوا جو 10 رنز بناکر بھونیشور کمار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں وکٹ میٹ ہنری کی گری جو 1 رن بناکر بھونیشور کمار کا شکار ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بھمرا، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ اور یوزویندرا چیہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ویلیمسن (کپتان)، مارٹن گپٹل، ہینری نکولز، راس ٹیلر، ٹام لاتھم، جمی نیشم، کولن ڈی گرینڈہوم، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

بھارت اسکواڈ:

ویرات کوہلی (کپتان)، لوکیش راہول، روہت شرما، رشپ پینٹ، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جدیجہ، بھونیشور کمار، یوزویندرا چیہل اور جسپریت بھمرا شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay