لاہور:نیب نےحمزہ شہبازکومنتقل لاکھوں ڈالرزکی تفصیلات حاصل کرلیں

NAB

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نےحمزہ شہبازکومنتقل لاکھوں ڈالرزکی تفصیلات حاصل کرکے رپورٹ احتساب عدالت جمع کروادی۔

نیب کو حاصل تفصیل کے مطابق حمزہ شہبازنے2013سے2017کےدوران7کروڑ87لاکھ 50ہزارکی رقم وصول کی۔محبوب نامی شخص نے2جولائی2007کو1لاکھ 65ہزار965ڈالر ، ہارون یوسف نے2جولائی کو1لاکھ99ہزار965 ڈالرز،محمد رفیق نے6جولائی2007کو1لاکھ65ہزار،925ڈالر جبکہ ہارون یوسف نےدوبارہ11جولائی2007کو1لاکھ27ہزار،965 ڈالرحمزہشہبازکومنتقل کیے۔

نیب کے مطابق محبوب علی نے18جولائی2007کو1لاکھ65ہزار،980ڈالرمحبوب علی نےدوبارہ19جولائی کو1لاکھ99ہزار،980 ڈالر،منظوراحمد نامی شخص نے23جولائی2007کو1لاکھ67ہزار،980ڈالرحمزہ شہبازکومنتقل کیے۔

رپورٹ کے مطابق ناصراحمد نے23ستمبر2007کوحمزہ شہبازکو1لاکھ65ہزار،976ڈالرز،محبوب احمد نے4اکتوبرکو79ہزار،980ڈالر،محبوب علی نے ہی 23اکتوبرکو1لاکھ65ہزار،980 ڈالر اورمنظوراحمد نےحمزہ شہبازکو5دسمبر2007کو1لاکھ63ہزار،960ڈالرمنتقل کیے ۔

نیب کی جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق محمدعرفان نےجنوری2008کو1لاکھ65ہزار،967ڈالرمنتقل ، غلام رسول اورقدیراحمد نے29جنوری2008کو79ہزار،960ڈالر،غلام رسول نےدوبارہ1فراری2008کو2لاکھ51ہزار2ٹرانزیکشن کیں۔ جبکہ محمد شکورنےفروری2008کو1لاکھ39ہزار،55ڈالرکی رقم منتقل کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay