انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کرفائنل میں کوالیفائی کرلیا

برمنگھم: ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل برمنگھم میں کھیلا گیا جس میں کینگروز کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے خلاف پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

آسٹریلیا کی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہا اور محض 14 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے تین کھلاڑی پویلین جاپہنچے۔

کینگروز نے اڑتالیسویں اوورز تک اپنی تمام وکٹیں گنوا کر 223 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے کریس ووکس اور عادل راشد نے تین ، تین کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ جوفرا آرچر نے 2 اور مارک ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ہدف کے حصول کے لیے انگلینڈ کے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور محض دو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز کا مقررہ ہدف حاصل کرکے 8 وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سیمی فائنل میچ میں ہرا کر میگا ایونٹ کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ورلڈکپ کا فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay