انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سپراوور میں ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ ٹرافی جیت لی

لارڈز:آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے  فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کا فائنل میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز کے گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔ میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلمسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بلیک کیپس نے مقررہ پچاس اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کاہدف دیا۔

ہدف کے حصول کے لیے جیسن روئے اور جونی بیرسٹو میدان میں اترے لیکن ٹیم کا مجموعی اسکور 28 رنز تک پہنچا تو اوپنر جیسن روئے 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کا دوسرا نقصان جوئے روٹ کا ہوا جوئے روٹ 7  رنز بناکر پویلین پہنچ گئے ، ٹیم کا مجموعی اسکور 71 رنز تک پہنچا تو جونی بیرسٹو 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔بلیک کیپس کی چوتھی وکٹ آئن مورگن کی گری جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔

اس موقع پر ٹیم کو بین اسٹوک اور جوز بٹلر کی جوڑی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سہارا دیا اور ایک سو سے زائد رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم جوز بٹلر 59 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور ساری ذمہ داری بین اسٹوک کے کندھوں پر آگئی۔

اس وقت تک انگلینڈ کی 5 وکٹیں گرچکیں تھیں اور جیت کے لیے ابھی بھی 46 رنز درکار تھے۔

میچ اس وقت اور سنسنی خیز ہوگیا جب کریس ووکس 2، لیام پلنکٹ 10، جوفرا آرچر 1، عادل رشید صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس موقع پر انگلینڈ کا مجموعی اسکور 9 وکٹوں کے نقصان  240  تک پہنچ گیا تھا اور جیت کے لیے ایک گیند پر 2 رنز درکار تھے۔

پچاسویں اوور کی آخری گیند پر مارک ووڈ دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے اور انگلینڈ کا اسکور 241 رنز تک پہنچ گیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔

پہلا سپر اوور نیوزی لینڈ کی جانب سے کیا گیا اور انگلینڈ کی نمائندگی کے لیے اسٹوک اور بٹلر کی جوڑی میدان میں اتری، انگلیش ٹیم کی جوڑی نے پہلی گیند پر 3 ، دوسری گیند پر 1 ،  تیسری گیند پر 4، چوتھی گیند پر 1، پانچویں گیند پر 2 اور چھٹی گیند پر 4 رنز بناکر مجموعی اسکور کو 15 تک پہنچایا اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 16 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور جیم نیشن میدان میں اترے، انگلینڈ کے باؤلر نے پہلی گیند وائڈ کرائی اور ایک رن بلیک کیپس کے کھاتے میں چلایا گیا ۔ پہلی گیند پر 1 ، دوسری گیند پر 6، تیسری گیند پر 2، چوتھی گیند پر 1، پانچویں گیند پر 1 اور آخری گیند پر دو رنز بناتے ہوئے مارٹن گپٹل آؤٹ ہوگئے اور جیت انگلش ٹیم کے حصے میں آئی۔

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سپر اوور میں ایک رنز سے شکست دیکر ورلڈکپ 2019 کی ٹرافی جیت لی ، کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ انگلستان کی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

اس سے قبل بلیک کیپس کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 29 رنز تک پہنچا تو مارٹن گپٹل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بلیک کیپس کی دوسری وکٹ کین ویلمسن کی گری جو ٹیم کے مجموعی اسکور میں 30 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹے ۔ ان کے بعد ہینری نیکلس 55 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے ۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ روس ٹیلر کی گری جنھوں نے صرف 15 رنز بنائے جب کہ اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز جیمس نیشم تھے جو 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، ان کے بعد کولین دی گرینڈہوم 16، ٹام لیتھم 47 اور میٹ ہینری 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بلیک کیپس نے مقررہ پچاس اووز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کاہدف دیاہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اورکرس ووکس نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay