آئی سی سی ورلڈکپ2019 : فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالرز کا انعام

لارڈز میں آج فائنل کے ساتھ ہی آئی سی سی ورلڈ کپ کے پرجوش اور سنسنی خیز میلے کا اختتام ہوجائے گا۔

جہاں ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو جیتنے والی ٹیم کو دنیائے کرکٹ کی سلطانی کے ساتھ شائقین کرکٹ کی داد اور تعریف ملے گی وہیں چالیس لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی جائے گی۔ جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم بیس لاکھ ڈالرزکی حقدار ہوگی۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے دس ملین ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا ہوا ہے۔ سیمی فائنل ہارنے والی بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز دیئے گئے ہیں جبکہ ہر ٹیم کو لیگ میچ جیتنے پر چالیس ہزار ڈالرز ملے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے پانچ گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی اس لئے پاکستانی ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز ملے ہیں۔ پاکستان سمیت چھ ٹیموں نے لیگ مرحلے کے بعد واپسی کا ٹکٹ کٹوایا ہے۔ ان ٹیموں کو مزید ایک ایک لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اب دیکھنا ہے کہ لارڈز کے میدان پر ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں جیت کس کا مقدر بنے کی اور کون سی ٹیم تاریخ رقم کرے گی کیونکہ انگلینڈ اب تک تین ورلڈ کپ کے فائنل کھیل چکا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا یہ لگاتار دوسرا فائنل ہو گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay