پچھلے 10ماہ میں سینیٹ میں قانون سازی ہونےنہیں دی گئی، شاندانہ گلزار

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں پی پی رہنما سردارلطیف کھوسہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاندانہ گلزار اور رہنما ن لیگ طارق فضل چوہدری نے پروگرام میں شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہاکہ جنہوں نے ہمیں سلیکٹ کیاانہوں نےآپ کوبھی سلیکٹ کیا، کیاچیئرمین سینیٹ نے کوئی چوری کی یا قتل کیاہے؟ سینیٹ فیڈریشن کی علامت ہے، صوبوں کی رہنمائی کرتاہے اور نیب کاقانون اپوزیشن نےبنایاتھا،چیئرمین نیب بھی آپ کاہے ، چیئرمین سینیٹ کامعاملہ جمہوری عمل ہے۔

رہنماتحریک انصاف نے کہا کہ سینیٹ کاکام قانون سازی کرناہوتاہے، پچھلے10ماہ میں سینیٹ میں قانون سازی ہونےنہیں دی گئی، ن لیگ،پی پی نےاپنےدوراقتدارمیں عوام کےلیےکیاکیا؟ عوام نےمجھےقومی اسمبلی اس لیےنہیں بھیجاکہ میں گیم کھیلوں، ہم جمہوریت میں ان کےساتھ چلنے کو تیار ہیں لیکن بدمعاشی میں نہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ ریکوزیشن کے بعد سینیٹ کے سیشن کوکوئی نہیں روک سکتا، اپوزیشن پہلےدن سےکہہ رہی ہے ان میں جمہوری رویوں کافقدان ہے،اپوزیشن کےپاس سینیٹرزکی تعدادبہت زیادہ ہے اور حکومت کی قومی اسمبلی میں بھی عددی برتری کم ہے اور حکومتی ارکان کی تعدادکم ہونےپروزیراعظم کوبھی ہٹایاجاسکتاہے۔

سردارلطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ چاہتےہیں پارلیمان کوروایات سےہٹ کرچلایاجائے، ہمیں قائداعظم اورقائدِعوام کاپاکستان چاہیے اورہم نے آزادانہ تحقیقات سےانکارنہیں کیا تاہم ایک سال میں ریاست کودیوالیہ بنادیاگیاہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں کمی کاوعدہ کیاتھا، یہ نااہل اورنالائق لوگ ہیں، اگر یہ  اپنےایجنڈےکی تکمیل کریں گےتوہم ساتھ دیں گے، پروڈکشن آرڈرجاری ہونےسےاداروں کی کارکردگی متاثرنہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف اپوزیشن کی پگڑیاں اچھالنےکےلیےترجمان بنائےگئے، شہبازشریف متعلق خبرپردودھ کادودھ پانی کاپانی ہونا چاہیے، اگر شہبازشریف اوران کےدامادنےکرپشن کی توسامنےلائیں اور نیب،ایف آئی اےاورعدالتوں کواپناکام کرنےدیں اورآپ اپناکریں۔

رہنماتحریک انصاف شاندانہ گلزار نے کہا کہ ریکوڈیک بلوچستان کاایریاہے، سپریم کورٹ نےکہاریکوڈیک میں کرپشن ہوئی جب کہ 40سال سےملک کرپشن میں ٹاپ پرہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ماضی کےقصوں سےعوام کومطمئن نہ کیاجائے اس کا حل نکالیں، ملک کومزیدپیچھےلےجایاجارہاہے، پی ٹی آئی کا اداروں کے ساتھ بدترین سلوک ہے اور ملک کودنیامیں بدنام کرکےسرمایہ کاروں سےامیدلگارہےہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay