میں نے خود شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا، وزیرریلوےشیخ رشید

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام میں میزبان کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ گیس اور بجلی میں اضافہ ہوا ہے اور ملک میں مہنگائی کی وجہ ہم نہیں ماضی کے حکمران ہیں۔ قوم کے پاس عمران خان کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور اس آپشن سے بھی نا امیدی ہوئی تو تباہی ہو جائے گی۔ دوسری طرف کرپٹ اور بے ایمان لوگ ہیں اور وزیراعظم مسائل کے حل کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ فوج اور عدلیہ نے ملک کو بچایا ہوا ہے اور ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عمران خان کو ملک اجڑی ہوئی حالت میں ملا اور اپوزیشن سے نہیں ڈرتا، ان کے کہنے پر کوئی نہیں نکلے گا۔ ان کی گرفتاریوں پر سائیکل کا ایک ٹائر تک نہیں جلا اور بزنس مین کسی کا نہیں ہوتا۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کبھی بھی کسی پڑھے لکھے سے ووٹ نہیں مانگتا اور ہمیں ایماندار وزیراعظم ملا یہی بڑی تبدیلی ہے۔ عمران خان اتنے بھی سادہ انسان نہیں جتنا لوگ سمجھ رہے ہیں اور اگر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوتی تو حالات سنگین ہوجائیں گے۔ میں نے خود شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا اور عمران خان نے کرپشن کے خلاف انتہائی اقدام اٹھا لیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے خود عمران خان سے کہا کہ اس گند سے جان چھڑائیں اور نواز شریف ملک کھا گئے کہا جارہا ہے انہیں گھر کا کھانا نہیں مل رہا۔ نواز شریف بہت بزدل انسان ہیں اور بزدل سیاستدان کے ساتھ سیاست کرنے کے علاوہ کوئی آپش نہیں تھا۔ پہلی بار ضیاالحق کے خلاف آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑا اور میں اپنا وقت گزار چکا ہوں، رسک لینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ زرداری کرمنل آدمی ہے، ایسے لوگوں کا جیل میں دل لگا رہتا ہے اور آصف زرداری نے پلان کے تحت بینظیر بھٹو سے شادی کی تھی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی دم توڑ گئی اور پی ٹی آئی نے سندھ کے لیے زیادہ کام نہیں کیا۔ اگر پی ٹی آئی سندھ میں کام کرتی تو زیادہ سیٹیں لیتی اور مولانا فضل الرحمان اسلام کے نام پر نکلیں گے تو مولوی ساتھ دیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کے نام پر نکلیں گے تو مار کھا جائیں گے اور مجھے نہیں لگتا کہ لوگ عمران خان کے خلاف باہر نکلیں گے۔ ویڈیو اسکینڈل میں مریم نواز پھنس گئیں ہیں اور ویڈیو اسکینڈل، ان کے لوگ حلفیہ بیان نہیں دیں گے۔ یہ صرف کمپنی کی مشہوری کی لڑائی ہے اور وزیراعظم عمران خان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان اپوزیشن میں دباؤ میں نظر آتے تھے اور اتحادی کبھی حکومت میں نہیں ہوتے، عمران خان نے کام چلا دیا۔ عمران خان نے اتحادیوں کی 100 فیصد ڈیمانڈ نہیں مانیں اور ایک سال میں 3 ٹرین حادثے ہوئے۔ سب سے بڑا حادثہ صادق آباد ولہار اسٹیشن کے قریب ہوا اور 1500 پھاٹک ایسے ہیں جو بند ہی نہیں ہوتے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ بنے گا تو ٹرین حادثات سے جان چھٹے گی اور 28 انجن خراب پڑے ہیں۔ قوم کو مسائل سے صرف عمران خان ہی نکال سکتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay