ایل این جی کیس: سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی گرفتار

Shahid-Khaqan-Abbasi

لاہور: نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق (ں)  لیگ کے رہنما احسان اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ ٹھوکر نیاز بیگ پرروکا گیا ہے۔

 شاہد خاقان عباسی نے آج نیب میں پیشی سے معذرت کرلی

یاد  رہے کہ نیب پنڈی نے ایل این جی اسکینڈل میں باقاعدہ تحقیقات میں شاہد خاقان عباسی کو آج پہلی بار طلب کیا تھا۔ ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے  آج  پیشی  سے معزرت کرتے ہوئے نیب کو  خط لکھا تھا  جس میں کہا گیا تھا کہ پیشی کے لیے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، پیشی کے لیے 3 دن کا وقت درکار ہے، نیب آفس طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا، صرف ایک دن کے نوٹس پر پیشی ممکن نہیں۔

نیب نوٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس کی اہم معلومات رکھتے ہیں، ایل این جی ٹرمینل کے غیر قانونی ٹھیکے سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، انکوائری کے دوران شاہد خاقان عباسی تین مرتبہ نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay