گرفتاریاں ملک کے لئے اچھی نہیں، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریاں ملک کے لئے اچھی نہیں ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مہنگائی نے حکومت کو فرسٹریشن میں مبتلا کردیا ہے جب کہ سپریم کورٹ کو میدان میں آنا پڑے گا۔ دکھ سے کہنا پڑتا ہے ہم کس راستے پر چل پڑے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدالتیں مہنگائی کا نوٹس لیں اور بھوکے لوگ جب سڑکوں پر نکلیں گے تو کوئی روک نہیں سکے گا۔ تاجروں کی ہڑتال کو سیاسی جماعتیں استعمال کرتیں تو راستے بند کراسکتی تھیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں پوری انڈسٹری بند ہوگئی ہے اور حالات اس طرف نہ لے جاؤ کہ ریاست کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن چاہتے ہیں پاکستان اندرونی طور پر کمزور ہوجائے اور انصاف دیکھنا ہے تو عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ دیکھو۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay