شہبازشریف کی ساری جائیدادٹی ٹی کے ذریعے بنائی گئی، شہزاداکبر

لاہور: وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب شہزاداکبرکا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی ساری جائیدادٹی ٹی کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

شہزاد اکبر نے اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جوابی پریس کانفرنس میں کہا کہ شہبازشریف نے آج شعبدہ بازی کی اور شہبازشریف کی میڈیا سے گفتگو جذباتی تقریر کے سواکچھ نہیں تھی، شہبازشریف کو چاہیے کہ برطانوی اخبار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کریں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ شہبازشریف سے ایرا کے فنڈز کی گئی 3 ادائیگیوں کا پوچھ رہے ہیں،پہلی ادائیگی 6 ستمبر 2012 کو ایرا کے فنڈز 2 کروڑروپے کی ہوئی، دوسری ادائیگی مارچ2013 کو ایک کروڑ روپے سے زائدکی ہوئی جب کہ مجموعی طور پر ایرا فنڈز سے علی عمران کو 6 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ علی اینڈ کو شہبازشریف کے دامادعلی عمران کی کمپنی ہے، شہبازشریف کے داماد کی کمپنی کا ایرا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں رہا، قوم کوگمراہ نہ کریں6کروڑپے کاحساب اپنے داماد سے لیں، علی عمران، فرخ شاہ اورنویداکرام کاگٹھ جوڑتھا، پلازہ بناہی نہیں تھااورپلازےکےنام پرکرایہ وصول کیاجاتارہا جب کہ نویداکرام نے2013میں80کنال اراضی خریدی ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay