حمزہ شہباز کے خلاف لوگ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف لوگ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

راولپنڈی میں وزیرریلوے شیخ رشید احمد کا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوجتنا شورمچائے سمجھ لے اب اس کی باری ہے، ان کوایک ہی تکلیف ہےعمران خان این آراودے، پہلے بھی کہہ چکاہوں آئندہ 90 سے 100 دن اہم ہیں اورپہلے کہا تھا جھاڑو پھرے گی لوگوں نے مذاق اڑایا۔

شیخ رشید نے کہا کہ کہا تھاایل این جی کیس میں شاہدخاقان اندرجائے گا، متعدد خواتین کے اکاؤنٹ کو بھی استعمال کیاوہ بھی اندرجائیں گی جب کہ مریم نواز نے اپنے لیے خود کنواں کھودا ہے، مولانافضل الرحمان نے بلاول کومنتیں کرکے بلایاتھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پوری دنیامیں دہشتگردملک ثابت ہوچکاہے جب کہ کشمیری اپنے مقصد کے قریب پہنچ چکے ہیں ۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل ہم 36 ویں ٹرین کاافتتاح کرنے جا رہے ہیں، سب سے اہم منصوبہ نالہ لئی اور ایم ایل ون ہے اور چاہتے ہیں دورویہ سڑک کے ساتھ ایک ریلوے کا ٹریک بھی بچھایاجائے جس کے ٹینڈرکا فیصلہ عمران خان اور وزیراعلیٰ کی میٹنگ میں ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay