نواز شریف سمیت تمام لوگوں کی بے گناہی ثابت کریں گے، محمدزبیر

کراچی: سابق گورنر سندھ و مسلم لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہم نواز شریف سمیت تمام لوگوں کی بے گناہی ثابت کریں گے۔

گورنر سند محمد زبیر نے کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن جدوجہدجاری رکھے گی اور اپنے قائد نواز شریف سمیت تمام لوگوں کی بے گناہی کو ثابت کرے گی۔

محمدزبیر نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معشیت کوتباہ وبرباد کر دیا ہے اور پاکستان کی خدمت کرنے والوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ہمیں وہ پاکستان چاہیے جہاں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان نہیں بتاسکتےکہ غربت کہاں پہنچ گئی ہے البتہ مفتاح اسماعیل کوگرفتارکرکےعمران خان کی خواہش پوری کی جارہی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay