سلیکٹڈ احتساب، سلیکٹڈگرفتاریاں سلیکٹڈ حکومت کو ایکسپوژڈ کررہی ہیں، بلاول

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ احتساب، سلیکٹڈگرفتاریاں سلیکٹڈ حکومت کو ایکسپوژڈ کررہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کیا کہ سلیکٹڈ احتساب، سلیکٹڈ گرفتاریاں سلیکٹڈ حکومت کو ایکسپوژڈ کررہی ہیں، سلیکٹڈ حکومت کے پاکستان میں کچھ نیا نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ بالکل پرانا ضیاء،مشرف کی طرح کاآمرانہ پاکستان ہے ، ایسے حربے مزاحمت کرنے کے عزم کو پسپا نہیں کرسکتے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay