پاکستان کا کلبھوشن یادیو کوقونصلر رسائی دینے کا اعلان

اسلام آباد : پاکستان نے اعلان کیاہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پرعملدرآمد کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈرکلبھوشن یادیوکوقونصلررسائی دے گا۔

ایک بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ایک ذمہ دارملک کی حیثیت سے پاکستان اپنے ملکی قوانین کے مطابق کمانڈرکلبھوشن یادیو کوقونصلر تک رسائی فراہم کرے گا جس کے طریقہ کار پر کام ہورہاہے۔

انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں کمانڈرکلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی سے متعلق ویاناکنونشن کے آرٹیکل36پیراگراف ون بی کے تحت اُن کے حقوق سے آگاہ کردیاگیاہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay