سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی حفاظتی ضمانت منظور

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایل این جی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 7 دن کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل اور عمران شیخ کی ضمانت کی درخوستوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

قومی ادارہ احتساب (نیب) کی گرفتاری سے بچنے کے لیے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مفتاح اسماعیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا تھا کہ نیب کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے وارنٹ گرفتاری غیر قانونی ہیں اور نیب حکام ہراساں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay