مجھےتوپی ٹی آئی نےبدنام کرناہی تھا،لیکن ملک کوبدنام کیاگیا،شہبازشریف

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہےکہ مجھےتوپی ٹی آئی نےبدنام کرناہی تھالیکن ملک کوبدنام کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد وسیم اختر نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں ؟ جس پر نیب نے جواب دیا وہ اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، حمزہ شہباز سے اثاثہ

جات کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا گیا۔ حمزہ شہبازکے وکیل نے کہا ان کو پیش نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف سے سوال کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ؟ جس پر شہباز شریف نے کہا مجھے بدنام کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، بیرون ملک کے اخبار سے ایک خبر میرے خلاف چھپا کر مجھے بدنام کیا گیا، دنیا کو بتایا گیا کہ شہباز شریف زلزلہ زدگان کی رقم کھا گیا ہے، اللہ مجھے ایسی رقم سے زندگی بھر دور رکھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مجھے تو تحریک انصاف(پی ٹٰی آئی ) نے بدنام کرنا ہی تھا لیکن پاکستان کو بدنام کیا گیا، اگر میں نے ایسی رقم کھائی تو نیب حکام اس کا کیس بنا کر معزز عدالت میں لاتے۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay