پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس 2 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سربراہ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں قومی مینز، ویمنز، انڈر 16، انڈر 19 ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کمیٹی کی جانب سے تمام ٹیموں کی کارکردگی کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے چیئرمین پی سی بی کو بھجوانا ایجنڈے میں شامل ہے۔ انضمام الحق، مکی آرتھر اور سرفراز احمد کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید بھی شرکت کریں گے جب کہ وسیم اکرم ویڈیو لنک کے ذریعے کرکٹ کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay