نیب نےحمزہ شہبازکےبینک اکاؤنٹس اورایف بی آرکاریکارڈحاصل کرلیا

نیب نےحمزہ شہبازکےبینک اکاؤنٹس اورایف بی آرکاریکارڈحاصل کرلیا۔

اثاثہ جات کیس میں نیب نےحمزہ شہبازکےخلاف اہم شواہدحاصل کرلیے ہیں ۔نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہبازکےایف بی آراوربینک اکاؤنٹس کےریکارڈمیں تضاد ہے۔
نیب نےحمزہ شہبازکےبینک اکاؤنٹس اورایف بی آرکاریکارڈحاصل کرلیا، حمزہ شہبازنے2006میں 33لاکھ انکم ظاہرکی ،ان کےبینکس میں12لاکھ روپےموجودتھے۔

نیب رپورٹ ک مطابق 2007میں انکم42لاکھ اوربینک ریکارڈمیں 13لاکھ روپےنکلے،2008میں حمزہ شہبازنےایف بی آرریکارڈمیں 48ہزارظاہرکیے۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ بینک ریکارڈ کےمطابق 16لاکھ7ہزارروپےنکلے،2009میں انکم73لاکھ ،بینک میں26 لاکھ روپےآئے، 2010میں96 لاکھ ظاہرکیےجبکہ بینک میں 51 لاکھ روپےموجودتھے،2011میں ایک کروڑظاہرکیے،بینک میں86 لاکھ روپےتھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay